سچن ٹنڈولکر کے جواں سال بیٹے زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے کو تیار؛ دلہن کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے آنگن میں شادی کی شہنائی بجنے لگی ہیں ان کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے 26 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی رواں برس 5 مارچ کو ہوگی۔
ارجن ٹنڈولکر کی شادی ان کی دوست اور منگیتر ثانیہ چندوک کے ساتھ طے پائی ہے۔ شادی کی تقریبات زیادہ تر ممبئی میں ہوں گی۔
شادی کی یہ تقریبات کسی بڑے شو آف کے بجائے سادگی، نجی نوعیت اور خاندانی وقار کے مطابق رکھی جائیں گی جس میں صرف قریبی رشتے دار اور خاص دوستوں شریک ہوں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگست 2025 میں ارجن اور ثانیہ کی منگنی بھی اسی طرح سادگی اور خاموشی کے ساتھ انجام دی گئی تھی، جس کی تصدیق خود سچن ٹنڈولکر نے بعد میں مداحوں سے کی تھی۔
سچن ٹنڈولکر کی بہو ثانیہ چندوک کا تعلق ممبئی کے ایک معروف کاروباری خاندان سے ہے۔ وہ مشہور بزنس مین روی گھئی کی پوتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارجن ٹنڈولکر جہاں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں اپنے کرکٹ کیریئر پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارجن ٹنڈولکر سچن ٹنڈولکر شادی کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer