Jasarat News:
2026-07-24@00:52:48 GMT

شہرمیں روڈ اطراف تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری ہے‘کمشنر

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں روڈ سائیڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے کمشنر کو پیش کی جانے والی مختلف ڈپٹی کمشنرز کی رپوٹس کے مطابق تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ دکانیں سیل کی گئی ہیں تجاوزات کو منہد م کیا گیا ہے اور تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے اور نو افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ کمشنر نے کہا ک جو دکانیں سیل کی گئی ہیں ان سے ایس او پی کے مطابق حلف نامہ لیا جاے او ر ان یقین دہانی حاصل کی جاے کہ وہ دوبارہ تجاوزات کے مرتکب نہیں ہوں گے اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال سلیم گڈانی نے روڈ سائڈ تجاوزات کی مہم میں چھ ہوٹلوں کو سربمہر کیا جن میں آوٹ سائڈ بیٹھک پرکانٹی نینٹل بیکری العرب بروسٹ ایم جے ریسٹورنٹ،کیفے میسٹ5.

جے کیفے اور چائے منزل شامل ہیں۔ جبکہ گلستان جوہر سولہ میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں رو ڈ سائڈ قانون کی خلاف ورزی پر اکیس دکانوں کوسیل کیا ان میں کاشان فرنیچر،لجنت فرنیچر شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ائر پورٹ عبدلحفیظ سومرو نے ملیر سید ولیج میں بارہ دکانیں سیل کیں۔کورنگی میں اسسٹنٹ کمشنر اور مختا ر کار ماڈل کالونی نے پولیس اور ٹاون ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کی مدد سے لیاقت مارکیٹ اور اس کے اطراف میں دو سو ٹھیلوں ااور پچاس سافٹ تجاوزات اور پکی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جبکہ آٹھ دکانیں سیل کی گئیں مجموعی طور پر ایک کلو میٹر سے زاید مارکیٹ کمیٹی کے علاقہ کو تجاوزات سے پا ک کیا گیا کیماڑی ضلع میں ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو نے سائٹ کے علاقہ میں پولیس اور بلدیہ عظمی کی ٹیم کی معاونت سے کارروائی کی پانچ ہوٹلوں کو سیل کیا جو فٹ پاتھ گرین بیلت اور پبلک جگہوں غیر قانونی پر قائم ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دکانیں سیل کی

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ