فیکٹری میں دھماکا، رہائشی علاقے میں خوف و ہراس‘ایک شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر کے علاقے محمد خان کالونی میں واقع ایک نجی فیکٹری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا، جبکہ دھماکے کے باعث فیکٹری اور اطراف کے رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔پولیس کے مطابق دھماکا محمد خان کالونی میں قائم ایک نجی سریامل (سیریل فیکٹری) میں پیش آیا، جہاں اچانک مشین کا بھاری پرزہ ٹوٹ گیا۔ مشین کے ٹوٹنے سے پیدا ہونے والے زور دار دھماکے کے باعث فیکٹری کی دیوار منہدم ہو گئی، جبکہ پتھر نما بھاری پرزے فضا میں اچھل کر قریبی رہائشی مکان کی دیوار اور چھت کو توڑتا ہوا گھر میں گرا۔ دھماکے کی شدت کے باعث آس پاس کے گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور شیشے بھی ٹوٹ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف پھیل گیا۔ خواتین اور بچے گھبراہٹ کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ بعض شہریوں نے دھماکے کو گیس سلنڈر یا بم دھماکا سمجھ کر پولیس اور ریسکیو اداروں کو اطلاع دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ایک 21 سالہ نوجوانعمان ولد نصیر معمولی خراشوں کے باعث زخمی ہوا، جسے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ