Jasarat News:
2026-07-24@03:28:39 GMT

پانی کی فراہمی کے نظام میں مزید بہتری کی جانب اہم قدم

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے ایک اور اہم ترقیاتی اقدام کیا جا رہا ہے۔ کراچی واٹر سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) کے تحت اولڈ پپری مین پر نئی مائلڈ اسٹیل (MS) واٹر ٹرانسمیشن پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے،ئو جس کی تکمیل کے بعد شہر میں پانی کی ترسیل کے نظام میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نئی بچھائی گئی واٹر ٹرانسمیشن لائن کو مکمل طور پر فعال اور آپریشنل بنانے کے لیے موجودہ نظام کے ساتھ انٹرکنکشن اور نامزد والوز کی تنصیب ناگزیر قرار دی گئی ہے۔ اسی مقصد کے تحت پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن پر انٹرکنکشن اور مینٹیننس کے کام انجام دیے جائیں گے، جس کے باعث پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن کو 96 گھنٹوں، یعنی چار روز کے لیے عارضی طور پر بند رکھنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ کام 10 جنوری بروز ہفتہ سے 13 جنوری بروز منگل تک جاری رہے گا۔ اس دوران پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، تاہم نئی پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مینٹیننس اور انٹرکنکشن کے باعث ملیر ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ماڈل زون ٹاؤن کے کچھ علاقوں سمیت ایس پی ایل اور پی آئی اے میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر رہے گی۔ اس کے علاوہ مینٹیننس کے دوران لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس بھی عارضی طور پر بند رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن کی عارضی بندش کے باعث شہر کو یومیہ تقریباً 60 ملین گیلن پانی کی عارضی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کو مجموعی طور پر یومیہ تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم مینٹیننس کے دوران مجموعی فراہمی میں کمی کے باوجود شہر کو یومیہ تقریباً 590 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن پر نئی مرکزی واٹر ٹرانسمیشن پائپ لائن بچھانے کا بنیادی مقصد پانی کی ترسیل کے نظام کو بہتر، محفوظ اور مستحکم بنانا ہے۔ خستہ حال پرانی لائن کے باعث پانی کی فراہمی میں نمایاں کمی واقع ہو چکی تھی اور پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی ترسیل مسلسل متاثر ہو رہی تھی، جس کے پیشِ نظر نئی لائن کی تنصیب ناگزیر ہو گئی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی لائن کے فعال ہونے کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور مستقبل میں پانی کی ترسیل زیادہ مؤثر اور پائیدار بنیادوں پر ممکن ہو سکے گی۔ واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مینٹیننس کے دوران پانی کا باکفایت استعمال کریں، کیونکہ شہر طویل المدتی بنیادوں پر بہتر پانی کی فراہمی کے نظام کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی شہر کو پانی کی پانی کی ترسیل مینٹیننس کے میں پانی کی کے باعث کے نظام

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا