data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس ( انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ اور فرانس کے درمیان یوکرین میں جنگ بندی کے بعد فوج تعیناتی کا معاہدہ طے ہو گیا۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی کے بعد اپنے فوجی تعینات کریں گے۔ پیرس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے یوکرین میں جنگ بندی کے بعد اپنے فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا۔دونوں ملکوں کے سربراہان کے علاوہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یوکرین میں فرانس اور برطانوی فوج کی تعیناتی اور فوجی اڈے بنانے کے حوالے سے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے۔ امن معاہدے کے بعد یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دی جائے گی اور ممکنہ روسی جارحیت روکنے کے لیے یوکرین میں کثیرالقومی فورس تعینات ہوگی۔ اس سے قبل امریکا نے منگل کے روز پہلی بار یوکرین کے اتحادیوں پر مشتمل ایک وسیع اتحاد کی حمایت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یوکرین کو سیکورٹی ضمانتیں فراہم کرے گا۔ رہنماؤں کے مطابق ان ضمانتوں میں ایسے وعدے شامل ہوں گے جن کے تحت اگر روس دوبارہ حملہ کرتا ہے تو یوکرین کی حمایت کی جائے گی۔ یہ اعلان پیرس میں منعقد ہونے والے اْن ممالک کے سربراہ اجلاس میں کیا گیا جنہیں کولیشن آف دی ولنگ کہا جا رہا ہے، جس میں زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں۔ اس اجلاس کا مقصد روس کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کی صورت میں کیف کو یقین دہانی کرانے کے لیے سیکورٹی ضمانتوں کو مضبوط بنانا تھا۔ یاد رہے کہ روس نے 2014 ء میں اپنے ہمسایہ ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا اور 2022 ء میں دوبارہ یلغار کی۔ پچھلے اتحاد کے اجلاسوں کے برعکس، اس سربراہ اجلاس میں امریکی نمائندے اسٹیو وِٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے علاوہ یورپ میں امریکا کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر جنرل الیکسس گرنکیوچ بھی شریک ہوئے۔ جنرل گرنکیوچ نے ایک دن قبل یورپی افواج کے سربراہان کے ساتھ سیکیورٹی ضمانتوں کی تفصیلات پر بات چیت کی تھی۔ روس کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کرنے والے وِٹکوف نے اجلاس کے بعد کہا کہ صدر ٹرمپ سیکورٹی پروٹوکولز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے فرانس، جرمنی، برطانیہ اور یوکرین کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا یہ سیکورٹی پروٹوکول اس لیے بنائے گئے ہیں کہ یوکرین پر کسی بھی قسم کے حملے یا آئندہ حملوں کو روکا جا سکے، اور اگر حملے ہوں تو ان کے خلاف دفاع کیا جا سکے۔دوسری جانب روس نے بحراوقیانوس میں اپنے تیل بردار بحری جہاز کو ممکنہ امریکی حملے سے بچانے کے لیے بحری جہاز اور آبدوز روانہ کر دیں۔ امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن جہاز کو نقصان پہنچانے یا ڈبونے کے بجائے اسے قبضے میں لینا چاہتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوکرین میں کے ساتھ کے بعد

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان