یورپ میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج‘6 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ میں شدید برفباری اور سرد موسم کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ ذرئع ابلاغ کے مطابق ان دنوں یورپ میں موسم سرما اپنی شدت دکھا رہا ہے، مختلف ممالک میں شدید برفباری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ فرانس کے 2الگ الگ علاقوں میں 5 افراد کی موت ہوئی، جبکہ بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں بھی ایک خاتون ہلاک ہوئی۔ اس کے علاوہ یورپ بھر میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔