Jasarat News:
2026-07-24@01:09:11 GMT

دبئی کے سجوانی وفد کا وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260108-08-10
اسلام آباد(صباح نیوز)دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس ڈیلیگیشن نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان (DNP) وژن حکومت کی ڈیجیٹل پالیسیوں اور اصلاحات کی بنیاد ہے، جس کا مقصد ایک جامع اور انوویشن پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کا قیام ہے۔سجوانی وفد کو پاکستان کے ڈیجیٹائزیشن وژن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں خواتین کی ڈیجیٹل اور مالی انکلوژویٹی پر خصوصی زور دیا گیا۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کے رمضان پیکج کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے صرف ایک ماہ میں پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے گئے، جو مالی انکلوژویٹی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔مزید برآں، فریقین کے درمیان آؤٹ سورسنگ کے مواقع، پاکستان کے ٹیک ٹیلنٹ کی شناخت اور استعمال، اور پراپرٹی ٹیکنالوجی (PropTech) اور ٹوکنائزیشن کے ذریعے ایفیشینسی کو بروئے کار لانے، کارکردگی بہتر بنانے اور رئیل اسٹیٹ و مالیاتی شعبوں میں لیکویڈیٹی بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔داماک وفد میں امیرہ حسین سجوانی(کو-منیجنگ ڈائریکٹر، داماک گروپ و سی ای او، پرائپکو)، سید ذیشان شاہ (چیئرمین، ون گروپ)، عقیب حسن (چیف کمرشل آفیسر، ون ہومز) اور جوزف ایل اوم(جنرل منیجر، ٹوکنائزیشن، پرائپکو)شامل تھے۔سجوانی وفد نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ملک کے ڈیجیٹلائزیشن فریم ورک کو سراہا اور پراپ ٹیک، ٹوکنائزیشن اور ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری میں پاکستان کے وسیع امکانات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے عالمی شراکت داریوں کے فروغ، انوویشن کی حوصلہ افزائی، اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لیے سازگار ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید تیز کیا جا سکے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر پاکستان کے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ