بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایک کے بعد ایک سامنے آنے والے واقعات اس دعوے کو مزید تقویت دے رہے ہیں کہ ملک خواتین کے لیے غیر محفوظ بنتا جا رہا ہے۔ تازہ واقعے میں قومی سطح کے ایک شوٹنگ کوچ پر 17 سالہ خاتون کھلاڑی سے جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس کارروائی اور کوچ کی معطلی عمل میں آ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’بھیا مت کرو‘، بھارت میں موٹرسائیکل رائیڈر جنسی بھیڑیے بن گئے

بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے قومی شوٹنگ کوچ انکُش بھاردواج کے خلاف 17 سالہ قومی سطح کی خاتون شوٹر سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعہ فرید آباد کے ایک ہوٹل میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر کوچ نے کارکردگی جانچنے کے بہانے کم عمر کھلاڑی کو ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج پر ہونے والے قومی سطح کے مقابلے کے دوران پیش آیا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کوچ نے پہلے کھلاڑی کو ہوٹل کی لابی میں ملاقات کا کہا ،بعد ازاں دباؤ ڈال کر اسے کمرے میں آنے پر مجبور کیا، جہاں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔

Haryana Police have booked a shooting coach for allegedly committing sexual assault against an 18-year-old national-level woman shooter at a hotel in Faridabad last month.

As reported by HT earlier, an FIR was registered following a detailed complaint by the shooter’s family,… pic.twitter.com/7WTqTrewDc

— Hindustan Times (@htTweets) January 8, 2026

پولیس کے مطابق متاثرہ کھلاڑی کے اہلِ خانہ کی تفصیلی شکایت پر منگل کے روز مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں جبکہ ہوٹل انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کر لی گئی ہے تاکہ الزامات کی تصدیق کی جا سکے۔

فرید آباد پولیس کے ترجمان یش پال یادو کا کہنا ہے کہ کیس کی سنگینی کے پیشِ نظر تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور کم عمر لڑکی کے بیان کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ملزم کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ریپ کے ملزم بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ کو ضمانت ملنے پر احتجاج

واقعے کے بعد نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا نے انکُش بھاردواج کو تمام ذمہ داریوں سے معطل کر دیا ہے۔ تنظیم کے سیکریٹری جنرل پون کمار سنگھ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک ملزم کوچ کو کوئی نیا عہدہ یا ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔

متاثرہ کھلاڑی نے الزام عائد کیا ہے کہ کوچ نے خاموش نہ رہنے کی صورت میں اس کے کیریئر کو نقصان پہنچانے اور اہلِ خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسی کوچ کے رویے کا سامنا ایک اور خاتون شوٹر کو بھی کرنا پڑا تھا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں خواتین، خصوصاً کم عمر لڑکیوں، کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے اور اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کے باعث بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ممالک میں شمار ہوتا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت جنسی زیادتی ریپ شوٹنگ کوچ نیشنل کوچ ریپ ہریانہ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت جنسی زیادتی ریپ شوٹنگ کوچ ہریانہ جنسی زیادتی بھارت میں شوٹنگ کوچ

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا