کراچی ایئرپورٹ پر اڑانوں کا نظام درہم برہم، متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اقصی شاہد:کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف اندرون و بیرون ملک جانے والی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہوئی۔
گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست
اسی طرح کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی دو پروازیں پی ایف 141 اور پی ایف 14 منسوخ کر دی گئیں، جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123 بھی آپریشن سے نکال دی گئی ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسافروں کو پروازوں کی منسوخی کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور متبادل انتظامات پر کام جاری ہے۔
مسافروں نے اچانک منسوخی پر پریشانی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایئرلائنز کی جانب سے تاخیر اور منسوخی کی وجوہات سے متعلق مزید معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔