فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مستقبل کی جنگوں کے حوالے سے تیاریوں اور جدت اپنانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
تصویر، اسکرین گریب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے زیرِ اہتمام تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا اور مستقبل کی جنگوں کے حوالے سے تیاریوں اور جدت اپنانے پر زور دیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کو فراہم کردہ کھیلوں اور تفریحی سہولتوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور میں ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی عملے اور انتظامیہ کی خدمات کی تعریف کی۔
اسلام آباد سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کے مطابق بدھ.
علاوہ ازیں چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے، پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہے۔ افواج اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کو فروغ دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جوانوں کی جسمانی فٹنس اور مورال ہماری ترجیح ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی