پنجاب میں پہلا ٹائم بیسڈ سٹروک ٹریٹمنٹ کلچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں سٹروک، فالج مینجمنٹ پروگرام کا آغاز کرکے صحت کے نظام میں ایک نیا انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اب پنجاب کے ہر ضلع میں سٹروک سنٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور جدید مشینری کے ذریعے فالج کے مریضوں کا فوری علاج ممکن ہوگا۔
وزیراعلیٰ کے مطابق یہ پروگرام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ فالج کے کسی بھی مریض کو جان لیوا صورتحال میں دور دراز شہر نہ جانا پڑے۔ سٹروک کے مریض کو 4 گھنٹے کے اندر قریبی اسپتال پہنچانے سے عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔ یہ 4 گھنٹے کا وقت ’گولڈن آور‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا نابینا افراد کے لیے خصوصی رسم الخط ‘بریل’ کے موجد کو خراجِ تحسین
پنجاب میں مرحلہ وار سٹروک سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا: پہلے 30، پھر 15 اور آخر میں باقی 24 ضلعی اسپتالوں میں جدید سہولیات کے ساتھ سینٹرز قائم ہوں گے۔ ہر ضلع میں ماہر نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات ہوں گے اور سی ٹی سکین مشینیں ہر وقت دستیاب ہوں گی۔
مزید برآں، فالج کے علاج کے لیے جدید ترین ٹی پی اے اور ٹی این کے انجیکشنز فراہم کیے جائیں گے، اور ڈاکٹروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ایمرجنسی میں فوری انجکشن لگانے کے اہل ہوں۔ اس تربیت کا ہدف وسط فروری تک مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو فالج کی علامات اور فوری علاج کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے موثر آگاہی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر مریض کو قریب ترین ہسپتال میں ایمرجنسی علاج کی سہولت فراہم کرنا ان کا وژن ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لودھراں میں بچے کے مین ہول میں گرنے پر غم و غصہ، ڈپٹی کشمنر کو ہٹانے کا حکم
مریم نواز شریف نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ کسی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز شہر نہ جانا پڑے۔ ہر ضلع میں سٹروک سنٹر بنائے جا رہے ہیں، اور ہم بتدریج تحصیلوں تک اس سہولت کا دائرہ بڑھائیں گے۔
یہ اقدام پنجاب میں صحت کے نظام میں ایک نیا نقشہ تشکیل دے گا اور فالج کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے اور معذوری سے محفوظ رکھنے کا انقلاب ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب ٹائم بیسڈ سٹروک ٹریٹمنٹ وزیراعلیٰ مریم نواز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز مریم نواز فالج کے مریض کو کے لیے
پڑھیں:
گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔
گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔
اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔