اسلام آباد:

تحریک تحفظ آئین پاکستان تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ تحریک کا قافلہ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور پہنچے گا، جہاں مختلف مقامات پر کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔

اس دورے کا مقصد اسٹریٹ موبلائزیشن اور آئین کی بالادستی کے لیے عوامی رابطہ مہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں روانہ ہونے والے قافلے میں سینئر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس، نائب صدر مصطفیٰ نواز کھوکھر، سیکرٹری جنرل اسد قیصر، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی سمیت دیگر اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں تقریباً 70 گاڑیوں کا قافلہ لاہور کی جانب روانہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے قافلے کا پہلا بڑا استقبال جہلم میں کیا جائے گا، جبکہ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا قافلہ لاہور پہنچے گا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بھی لاہور آ رہی ہے۔

تحریک کے رہنما لاہور میں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور زمان پارک میں بھی ملاقاتوں کا شیڈول رکھا گیا ہے۔ روانگی سے قبل قافلے کے شرکا نے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔

لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ نہ کسی کو فتح کرنے، نہ گالیاں دینے اور نہ ہی پتھر مارنے نکلے ہیں بلکہ آئین بچانے اور ظلم کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو بھی پاکستان میں آئین کی حکمرانی اور امن چاہتا ہے وہ اس تحریک کا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ناکامیوں کی طرف جا رہا ہے، ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں اور حکومت خود جانتی ہے کہ وہ ہار چکی ہے۔ محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ 8 فروری کی کال دی جا چکی ہے اور تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کے سلسلے میں لاہور کا دورہ کیا جا رہا ہے۔

فوکل پرسن پنجاب بریگیڈیئر (ر) مشتاق نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گوجر خان میں قافلے کے استقبال کے لیے آنے والے کارکنوں پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے مطابق یہ دورہ پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا اہم حصہ ہے، جس کے دوران آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی جا رہا ہے کی قیادت کے لیے کیا جا

پڑھیں:

پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔

شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں

پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع

شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔

دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے