تحریک تحفظ پاکستان کا عوامی رابطہ مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ایک بڑا قافلہ آج صبح چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہنمائی میں اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور کی جانب روانہ ہوگیا۔ یہ 3 روزہ دورہ عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسٹریٹ موبلائزیشن کو فروغ دینا اور آئین کی بالادستی کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔
قافلے میں بڑی تعداد میں گاڑیاں شامل ہیں اور مختلف مقامات پر تحریک تحفظ پاکستان کے رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی
تحریک کے ترجمان کے مطابق یہ قافلہ محمود خان اچکزئی کے گھر سے روانہ ہوا اور پنجاب کی اپوزیشن جماعت کے لیڈر معین قریشی کی سربراہی میں اتحادی رہنما بھی اس میں شامل ہوئے۔
سینیئر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس، نائب صدر مصطفیٰ نواز کھوکھر، سیکرٹری جنرل اسد قیصر سمیت دیگر اہم رہنما بھی اس دورے میں شریک ہیں۔ لاہور پہنچنے پر قافلہ سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا، جبکہ کئی اہم سیاسی رہنما تحریک میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی پنجاب اسمبلی کا دورہ کریں گے اور کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔
اس سلسلے میں پنجاب حکومت کو درخواست دی جائے گی۔ تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ مہم آئین کی بحالی اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہے، اور عوام کو ظلم کے خلاف متحد کرنے کا آغاز ہے۔
محمود خان اچکزئی نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظلم مٹانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو۔ یہ صرف ایک دورہ نہیں بلکہ آئین کی بالادستی کی تحریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس میں بسیں، ٹرک اور دیگر ٹرانسپورٹ بند رہیں گی، اور پاکستان کی سڑکوں پر عوام کا راج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ، تاریخ سامنے آگئی
لاہور میں تحریک کی قیادت کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان کے لاہور دورے کی وجہ سے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ تحریک کے رہنما اخونزادہ حسین احمد نے اسے نیٹ پریکٹس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب کے عوام کو ساتھ ملا کر بڑی تحریک کی تیاری ہے۔
اپوزیشن اتحاد نے حال ہی میں 27ویں آئینی ترمیم کی مذمت کی تھی اور ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک کے قائدین کا کہنا ہے کہ یہ عوامی رابطہ مہم آئین کی حفاظت اور شفاف انتخابات کے مطالبے کو مزید تقویت دے گی۔ لاہور میں عوامی اجتماعات، پریس کانفرنسز اور جیل میں قید رہنماؤں سے ملاقاتوں کا پلان موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تحریک تحفظ آئین پاکستان عوامی رابطہ مہم محمود اچکزئی مذاکرات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین پاکستان عوامی رابطہ مہم محمود اچکزئی مذاکرات محمود خان اچکزئی عوامی رابطہ مہم تحریک تحفظ تحریک کے آئین کی
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :