لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ  کیا،فیلڈمارشل کو لاہور گیریژن میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ،فیلڈمارشل نے فارمیشن کے زیراہتمام تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مستقبل کی جنگوں کے حوالے سے تیاریوں اور جدت اپنانے پر زوردیا،فیلڈ مارشل نے جوانوں کو فراہم کردہ کھیلوں اور تفریحی سہولتوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے سی  ایم ایچ لاہور میں ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ  کیا،فیلڈ مارشل نے طبی عملے اورانتظامیہ کی خدمات کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن میں افسران سے خطاب  کرتے ہوئے کہاکہ قومی سلامتی کو خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے،فیلڈمارشل نے کہاکہ افواج اعلیٰ معیار،نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کو فروغ دے رہی ہیں،پاک افواج ملک کی خود مختاری ،علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کیلئے ثابت قدم ہیں،مستقبل کی جنگ، جدت اور لچک ناگزیر ہے،پاک فوج جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،جوانوں کی جسمانی فٹنس اور مورال ہماری ترجیح ہے۔
فیلڈ مارشل کی لاہور آمد پر کمانڈر لاہور نے استقبال کیا۔

کراچی، صنعتی ایریا سے چادر میں لپٹی خاتون کی ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علاقائی سالمیت ا ئی ایس پی ا فیلڈ مارشل کے مطابق پاک فوج

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار