پی آئی اے کا لاہور سے لندن براہِ راست پروازوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس سے لاہور اور گرد و نواح کے مسافروں کو بڑا سہولت ملے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے لندن کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے مانچسٹر کے بعد اب لندن کے لیے پروازیں چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور سے لندن ہفتہ وار ایک پرواز زیر غور ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 29 اور 30 مارچ سے متوقع ہے۔
گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست
فلائٹ شیڈول کے مطابق 29 مارچ سے لندن سے لاہور کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی، جبکہ 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے پرواز روانہ ہوگی۔ لندن سے لاہور پرواز بروز اتوار اور لاہور سے لندن پرواز بروز سوموار چلائی جائے گی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق لاہور سے لندن روٹ پر بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا جائے گا جبکہ فلائٹ آپریشن کے لیے انتظامی اور تکنیکی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور سے لندن پی آئی اے سے لاہور کے لیے
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔