کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہاکہ پنجگور میں فورسز نے اہم آپریشن کیا، ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گرد ساجد احمد کالعدم بی وائے سی سے منسلک رہا، وہ اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے۔ کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس کی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 730 انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کیے گئے، پورے بلوچستان میں پولیس کی عملداری موجود ہے، گزشتہ 3 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان حکومت نے نیا ادارہ قائم کیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے اہم آپریشن کیا، پنجگور میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، دہشت گرد ساجد احمد کالعدم بی وائے سی سے منسلک رہا، وہ اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کررہا تھا، سی ٹی ڈی نے مزید 3 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا، خاران سے ایک لڑکے سرفراز کو گرفتار کیا جو پولیس کی ریکی کرتا تھا، سرفراز کے سہولت کار جہانزیب کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ایک دہشت گرد بیزل کو بھی پکڑا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ بی وائے سی طلباء کے ذریعے تاوان کی رقم منتقل کرارہی ہے، بی وائے سی نوجوانوں کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے، فتنہ الہندوستان بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی نے بی وائے سی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار