شراب و اسلحہ برآمدگی کیس:سابق وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار , تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اشتہاری کارروائی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔ سیشن کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ عدالت کو صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے ملزم روپوش ہوچکا ہے، اس لئے عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور حکم دیا کہ ملزم کو اشتہاریوں کی فہرست میں ڈالا جائے تاکہ گرفتار کیا جا سکے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں حکم دیا کہ ملزم کے ضمانتی کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائے، واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ 2016میں درج کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔