لاہور میں نجی سوسائٹی میں خاتون کیساتھ مبینہ جنسی ذیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا،  متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم راشد کیخلاف مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کی گئی۔

ترجمان  نے بتایا کہ ملزم متاثرہ خاتون کے ساتھ والے گھر میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا، خاتون گھر اکیلی تھی ملزم نے دیوار پھلانگ کر زبردستی خاتون سے ذیادتی کی، متاثرہ خاتون کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار