وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو چیف آف بگٹی کی دستار پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کے چیف منتخب ہونے اور دستار بندی کی رسم ادا ہونے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کب تک، پی پی اور ن لیگ کا پاور شیئرنگ فارمولا کیا ہے؟
جمعرات کے روز دورہ کوئٹہ کے موقع پر اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو قبائلی منصب کی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت نہ صرف بلوچستان کی سیاست بلکہ قبائلی روایات اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس میں استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ملاقات میں بلوچستان کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔@CMShehbaz#ShehbazLeadsPakistan pic.
— Sadaf Riaz (القدس فی قلوبِنا) (@SadafRiazPK) January 8, 2026
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی ذمہ داریوں کو بصیرت، تدبر اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔
شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور خوشحالی کے سفر میں صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان مہاجرین کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
یاد رہے کہ وزیراعظمشہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس میں استقبال کیا، گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان پاکستان چیف آف بگٹی سرفراز بگٹی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان چیف ا ف بگٹی سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی شہباز شریف وزیر اعلی کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔