جدید فنی تعلیم اور ٹیکنالوجی قومی ترقی کی مضبوط بنیاد ہیں، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔
وفاقی وزیر نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو جدید مہارتیں سیکھنے اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی قومی ترقی کی مضبوط بنیاد ہیں اور نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ تحقیق اور جدت کی جانب نوجوانوں کی شمولیت ناگزیر ہے تاکہ ملک سائنسی اور تکنیکی میدان میں آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کی تعلیمی اور تکنیکی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :