Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:05:02 GMT

کویت، منشیات اسمگلنگ پر 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

کویت، منشیات اسمگلنگ پر 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت

کویت (ویب ڈیسک)مقامی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی بنیاد پر عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزمان ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو کویت سے باہر سے کام کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو سیکیورٹی فورسز نے کویت کے علاقوں کیفان اور شوایک سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران سیکیورٹی حکام نے ملزمان کے قبضے سے 14 کلوگرام ہیروئن اور 8 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کی تھی۔

ان کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے منشیات کو تولنے کے لیے استعمال ہونے والے الیکٹرانک ترازو اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کیا گیا۔

یہ فیصلہ فوجداری عدالت نے جج خالد الطحوس کی سربراہی میں سنایا گیا۔

یہ مقدمہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے پہلے اعلان کردہ ایک خصوصی آپریشن کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ گرفتاریاں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم اور سرحد پار مجرمانہ نیٹ ورکس کو توڑنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے بقول خفیہ معلومات اور مسلسل نگرانی کے بعد تفتیشی ٹیمیں ملزمان تک پہنچیں جن کے پاس تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لیے تیار کی گئی منشیات موجود تھیں۔

یاد رہے کہ منشیات کے خلاف ملک گیر آپریشن پہلے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ شیخ فہد الیوسف کی نگرانی میں شروع کیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلے کویت کے منشیات سے متعلق سخت قوانین اور اسمگلنگ جیسے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جہاں ایسے جرائم پر سخت ترین سزائیں دی جاتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: منشیات اسمگلنگ

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک