کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح، چاہ بہار کیلئے پہلی فیری کا آغاز رواں ماہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
فیری آپریٹر نے بتایا کہ کراچی تا چاہ بہار کرایہ 50 ہزار روپے ہوگا، شام پانچ بجے شروع ہونے والا یہ سفر 16 گھنٹے میں طے ہوگا، فیری ہفتے میں دو مرتبہ چاہ بہار جائے گی۔ پاکستان کے طویل ساحل پر سمندر سے جڑے تفریحی مقامات تقریباً ناپید ہیں، یہ فیری سمندری تفریحی میں ان گنت مواقعوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا گیا، ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کے لیے پہلی فیری کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔ کراچی بندرگاہ کے ایسٹ ہارف پر پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر میری ٹائم جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کے لیے بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ کا یہ فیری ٹرمینل کسی بھی طرح ائیرپورٹ سہولیات سے کم نہیں، اس ٹرمینل سے مسافروں کا امیگریشن، کسٹم اور روانگی کا عمل طے ہوگا، چین سے چار آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے بلیو اکانومی کو مضبوط کریں گے۔ اس موقع پر فیری آپریٹر نے بتایا کہ کراچی تا چاہ بہار کرایہ 50 ہزار روپے ہوگا، شام پانچ بجے شروع ہونے والا یہ سفر 16 گھنٹے میں طے ہوگا، فیری ہفتے میں دو مرتبہ چاہ بہار جائے گی۔ پاکستان کے طویل ساحل پر سمندر سے جڑے تفریحی مقامات تقریباً ناپید ہیں، یہ فیری سمندری تفریحی میں ان گنت مواقعوں کا سبب بن سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیری ٹرمینل چاہ بہار
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔