کترینا اور وکی کوشل کے بیٹے کا فلم ’اڑی‘ سے تعلق سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
کترینا کیف اور وکی کوشل کے بیٹے کے نام اداکارہ کی کامیاب فلم ’اڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ سے تعلق پر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا جب کہ اس پر فلم ’اڑی‘ کے ہدایت کا ردعمل بھی وائرل ہوگیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر ہی اپنے بیٹے کے نام سے متعلق بتایا۔
بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کترینا کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے دو ماہ مکمل ہونے پر اس کے نام کا اعلان کیا۔
گزشتہ روز جوڑے نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کی، سبز پس منظر میں لی گئی تصویر میں مشہور جوڑی اپنے ننھے بیٹے کا چھوٹا سا ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔
کیپشن میں انہوں نے اپنے بیٹے کو ’روشنی کی کرن‘ قرار دیتے ہوئے اپنی زندگی میں اس کی آمد پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری روشنی کی کرن، ویہان کوشل، دعائیں قبول ہوئیں، زندگی خوبصورت ہے، ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی۔
جیسے ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر آئی، مداحوں نے اس نام کا وکی کی ایکشن ڈراما فلم اُری: دی سرجیکل اسٹرائیک سے تعلق جوڑا۔
2019 میں ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ فلم میں 37 سالہ وکی کوشل نے ایک فوجی افسر کا کردار ادا کیا تھا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں ان کے کردار کا نام بھی وہی تھا جو انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے رکھا ہے۔
فلم اڑی کے ہدایت کار آدتیہ دھر کا ردِعمل
وکی اور کترینا نے اپنے بیٹے کا نام ویہان رکھا ہے، جب کہ فلم میں وکی کے کردار کا نام میجر ویہان شیرگل تھا، اس دلچسپ مماثلت پر فلم کے ہدایتکار آدتیہ دھر نے بھی خوبصورت ردِعمل دیا۔
ہدایت کار نے ایک پوسٹ میں جوڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے وکی، اسکرین پر میجر ویہان شیرگل کو زندگی دینے سے لے کر اب ننھے ویہان کو اپنی بانہوں میں تھامنے تک، زندگی واقعی ایک مکمل دائرہ بن گئی ہے، تم تینوں کے لیے ڈھیروں محبت اور دعائیں، تم دونوں شاندار والدین ثابت ہو گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سوشل میڈیا پر نے اپنے بیٹے وکی کوشل انہوں نے
پڑھیں:
لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔
حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔
واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پانی زیر آب لاہور