جن کی ہیروئن بنیں پھر انکی ماں کا کردار نبھانا کیسا لگتا ہے؟ اداکارہ نے سچ بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
معروف اداکارہ زینب قیوم بھی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو شوبز میں مرد اداکاروں کی اجارہ داری اور حاکمیت کا شکار ہیں۔
اکثر اداکاراؤں کو دیکھا گیا ہے وہ جس اداکار کے ساتھ ہیروئن آئی تھیں، چند برسوں بعد ڈراموں میں انہی اداکار کی ماں بھی بنیں۔
یہ دہرا معیار عام ہے کہ مرد اداکار کو ہمیشہ ہیرو کے روپ میں دکھایا جاتا ہے جب کہ ان کے ساتھ کی ہیروئن کو چند سالوں بعد ہی ماں کے کردار ملنے لگتے ہیں۔
زینب قیوم بھی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو آج کل ڈراموں میں اُن ہیروز کی ماں بن رہی ہیں جن کے ساتھ بطور ہیروئن آیا کرتی تھیں۔
تاہم زینب قیوم کو اس بات سے کوئی پریشانی نہیں ہے کیوں کہ وہ کردار کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں اس پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جن کی آپ ہیروئن رہی ہیں پھر ڈرموں میں ان کی ماں بننا بہت مشکل اور چیلنجنگ کام ہوتا ہے۔
زینب قیوم نے بتایا کہ لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ آپ فیصل قریشی یا ہمایوں سعید جیسے اداکاروں کی ماں کا کردار کیوں قبول کر لیتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میرا جواب یہی ہوتا ہے کہ میں اداکار سے زیادہ پروڈکشن ہاؤس اور ہدایت کار کو ترجیح دیتی ہوں۔
زینب قیوم نے مزید کہا کہ اسی طرح میں کردار پر زیادہ فوکس کرتی ہوں کہ میرے لیے کس کیریکٹر میں زیادہ اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :