Islam Times:
2026-07-24@01:12:04 GMT

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ڈالر کی قدر ایک موقع پر 21 پیسے کی کمی سے 279 روپے 85 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستانی بینکوں کی کارکردگی بہترین قرار دیئے جانے، ریکوڈک پراجیکٹ کے ذریعے سالانہ بنیادوں اوسطاً 3 ارب ڈالر کی آمدنی کے تخمینے، سعودی عرب، لیبیا کے ساتھ بالترتیب دو ارب اور 4 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو 76ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ڈالر کی قدر ایک موقع پر 21 پیسے کی کمی سے 279 روپے 85 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، بعد ازاں مارکیٹ فورسز اور متعلقہ ریگولیٹر کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 10 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر ڈالر کی قدر مارکیٹ میں

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے