اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی سردار یاسر الیاس خان کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا گیا، جس کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)بھی درج کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار الیاس خان کی پراپرٹی پر قبضے کے واقعے کی ایف آئی آر نجی کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ آدم جی روڈ پر نجی ہوٹل سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی ملکیت ہے جبکہ سردار تنویر الیاس کے گارڈ اکرام الحق نے مسلح بندوں کے ہمراہ ہوٹل پر قبضہ کرلیا ہے۔کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر نے درخواست میں کہا کہ ہمارے گارڈ کو بھی دو گھنٹے تک کمرہ میں محبوس رکھا گیا اور چھوڑتے وقت سنگین دھمکیاں دی گئیں، موقع پر پہنچنے پر مسلح افراد نے ہم پر بندوقیں تان لیں، واپس جانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں بتایا کہ اکرام الحق نے سردار تنویر الیاس کی ایما پر سردار یاسر الیاس کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا ہے اور ملزمان نے ہمارے گارڈ کو بھی حبس بے جا میں رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مقدمے میں مجموعی طور پر 11ملزمان کو نامزد کیا گیا اور کہا گیا کہ قبضہ سابق وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کے بھجوائے بندوں نے کیا اور سردار تنویر الیاس کو مقدمے میں اعانت جرم کی دفعہ 109 کے تحت بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی سفیررخسانہ افضال کی تھائی لینڈ میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات پاکستانی سفیررخسانہ افضال کی تھائی لینڈ میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات ، اوورسیز پاکستانیز یوتھ کنونشن پر گفتگو پنجاب میں جعلی مقدمات کا راستہ بند، ضلعی عدالتوں میں بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد،جی 12 میں بچہ سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر وزیراعظم برہم،نوٹس لے لیا بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا کے معاون خصوصی اسلام آباد

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات