لاہور:

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم سربراہ نوازشریف کو مل کر چلنے کی دعوت دے دی۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم جس جی ٹی روڈ سے آئے ہیں اسی روڈ سے نواز شریف بھی ریلی کی صورت میں آئے تھے اور ووٹ کو عزت دو کا ںعرہ لگایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہتا ہوں آجاؤ ہمارے ساتھ مل کر دوبارہ ووٹ کوعزت دوکے نعرے کو تقویت دو۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ہم سب نے مل کر ہمت کی تو عمران خان جیل سے نکلے گا،  ملک آگے  بڑھے گا، ہم پولیس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ آپ وہ قوانین مانیں جو قانون کے مطابق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ظلم مٹانے نکلیں ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو، ہم ہر اس ادارے اور پارٹی کے مخالف ہیں جو پاکستان کے آئین کی مخالفت کرتے ہیں۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ آج سرمایہ دار بھاگ رہا ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں، جب ہم 8 فرروی کو ہاکستان بند کریں گے تو پھر مذاکرات ہوں گے، مذاکرات تب ہوں گے جب یہاں آئین کی بالادستی ہوگی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پاکستان کے طول و عرض میں ظلم کے خلاف نکلے ہیں، صاف شفاف الیکشن  ہوں اور جو قانون کے مطابق جیتے وہی حکمرانی کرے۔

قبل ازیں محمود خان اچکزئی، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر اپوزیشن اراکین سمیت پی ٹی آئی کے ارکین زمان پارک پہنچے جبکہ ان کے قافلے کو متعدد مقامات پر روکا گیا اور اپوزیشن نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن