امریکی ریاست یوٹا میں جنازے پر فائرنگ سے 2افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست یوٹا کے شہر سالٹ لیک سٹی کے چرچ میں جنازے کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔پولیس کے ترجمان نے کہا کہ چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس کے چیپل کے باہر پارکنگ لاٹ میں ہونے والے واقعے کی ابتدائی اطلاع کے بعد فوری طور پر پولیس کو روانہ کیا گیا۔ ترجمان گلین ملز نے بتایاکہ چرچ میں ایک جنازہ ہو رہا تھاکہ باہر پارکنگ میں کسی قسم کا جھگڑا ہوا اور گولیاں اسی وقت چلائی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ کم از کم 8متاثرین میں سے 2زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ زندہ بچ جانے والوں میں سے 3کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ایف بی آئی معاونت کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔