کے ایم سی کے مختلف محکموں میں نئی ہیوی وہیکلز شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہری نظم و نسق کو موثر بنانے اور بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر کرنے کے لیے کے ایم سی کے مختلف محکموں میں نئی ہیوی وہیکلز شامل کر دی ہیں، ان وہیکلز کی خریداری پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے کی گئی جس کے تحت ماؤنٹ ٹرکس سمیت ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 110 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں گاڑیوں کی تقسیم کی منعقدہ تقریب میں میئر کراچی نے باضابطہ طور پر یہ گاڑیاں محکمہ انجینئرنگ، محکمہ اینٹی انکروچمنٹ، محکمہ پارکس اور محکمہ ویٹرنری کے حوالے کیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے وسائل سے شہری سہولیات کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، کے ایم سی کے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ گلی محلوں سے لے کر بڑے ترقیاتی منصوبوں تک بیک وقت کام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناکارہ سامان کی نیلامی سے 227 ملین روپے حاصل ہوئے، انہی رقوم سے پانچ نئی ہیوی گاڑیاں خریدی گئیں جبکہ پانچ بسوں کی مرمت بھی مکمل کر لی گئی۔ میئر کراچی نے کہا کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر پر 46 ارب روپے خرچ کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شاہراہ بھٹو سے ایئرپورٹ کے راستے پر ایک نیا فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا، بھینس کالونی فلائی اوور پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جبکہ ریڈ لائن منصوبے کے مختلف فیز مارچ اور جولائی میں عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میئر کراچی کے ایم سی کے لیے
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔