اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ اور بنگلا دیشی مشیر خارجہ سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان جاری دوطرفہ روابط کا جائزہ لیا اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تازہ پیش رفت پر
تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران فریقین نے 10 جنوری 2026 ء کو جدہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور باہمی تعاون و رابطے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔علاوہ ازیںنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب بنگلا دیش کے مشیر برائے امورخارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ امور کا جائزہ لیا اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے 10 جنوری 2026 ء کو جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس کے بروقت انعقاد کو سراہا اور باہمی روابط و تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز