Jasarat News:
2026-06-02@23:35:03 GMT

عبدالعلیم خان کا اسلام آباد مری ایکسپریس وے کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے کا دورہ کیا،تزئین و آرائش، توسیع اور مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر مواصلات کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ افتتاح کیلئے تیار ہے۔عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کے ریسٹ ایریاز میں مسجد کی تعمیر کی ہدایت دی۔ کہا ریسٹ ایریاز میں خواتین کیلئے علیحدہ نماز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ایکسپریس وے پر باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کی حتمی مہلت  دی۔ عبدالعلیم خان نیکہاکہ این ایچ اے نیمعیاری اور دیرپا تعمیراتی کام یقینی بنایا ہے،بہترین لائٹنگ، گرین ایریاز،سروس روڈز اور جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں،انہوں نیبتایا کہ ایم ٹیگ کے ساتھ نیا ٹول پلازہ بھی فنکشنل ہوچکا ہے،تجاوزات اور روڈ کٹس کا خاتمہ کر کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وفاقی وزیرمواصلات نیکہا کہ اس منصوبیسیملک بھر سیمری آنے والیسیاحوں کو ایک نیا،خوبصورت اور آرام دہ سفری ماحول میسر آئیگا،سیاحوں نیمری ایکسپریس ویکو جدید اورخوبصورت بنانے پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر بھی کیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مری ایکسپریس وے عبدالعلیم خان اسلام ا باد

پڑھیں:

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری

دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔  

اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ 

صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی