بانی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم جس جی ٹی روڈ سے آئے ہیں اسی روڈ سے نواز شریف بھی ریلی کی صورت میں آئے تھے اور ووٹ کو عزت دو کا ںعرہ لگایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم سربراہ نوازشریف کو مل کر چلنے کی دعوت دے دی۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم جس جی ٹی روڈ سے آئے ہیں اسی روڈ سے نواز شریف بھی ریلی کی صورت میں آئے تھے اور ووٹ کو عزت دو کا ںعرہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہتا ہوں آجاؤ ہمارے ساتھ مل کر دوبارہ ووٹ کو عزت دوکے نعرے کو تقویت دو۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ہم سب نے مل کر ہمت کی تو عمران خان جیل سے نکلے گا، ملک آگے بڑھے گا، ہم پولیس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ آپ وہ قوانین مانیں جو قانون کے مطابق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ظلم مٹانے نکلیں ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو، ہم ہر اس ادارے اور پارٹی کے مخالف ہیں جو پاکستان کے آئین کی مخالفت کرتے ہیں۔ اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ آج سرمایہ دار بھاگ رہا ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں، جب ہم 8 فرروی کو ہاکستان بند کریں گے تو پھر مذاکرات ہوں گے، مذاکرات تب ہوں گے جب یہاں آئین کی بالادستی ہوگی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پاکستان کے طول و عرض میں ظلم کے خلاف نکلے ہیں، صاف شفاف الیکشن  ہوں اور جو قانون کے مطابق جیتے وہی حکمرانی کرے۔ قبل ازیں محمود خان اچکزئی، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر اپوزیشن اراکین سمیت پی ٹی آئی کے ارکین زمان پارک پہنچے جبکہ ان کے قافلے کو متعدد مقامات پر روکا گیا اور اپوزیشن نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف روڈ سے

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن