پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

8 جنوری کو اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر پر مشتمل ایک کیروسل شیئر کیا، جس میں پورا خاندان نومولود کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہا ہے۔

رباب ہاشم نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیلو ورلڈ! ہماری خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں، ہم اپنے ننھے منے اورہان سہیب علی کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں، ماشاءاللّٰہ۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Rabab Hashim (@abbiehashim)


انہوں نے مزید کہا کہ مائیشہ کو ایک ننھا سا نیا بہترین دوست مل گیا ہے اور ہم بے حد خوش، شکر گزار اور محبت سے لبریز ہیں۔ الحمدللّٰہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور سب کو محبت بھیجتے ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں رباب ہاشم، ان کے شوہر سہیب علی، بیٹی مائیشہ اور ننھے بیٹے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر رباب، انکے شوہر اور بیٹی انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔

پوسٹ سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اداکار علی عباس نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ماشاءاللہ! بہت بہت مبارک ہو۔‘

اداکار سمیع خان نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللّٰہ، مبارک ہو۔‘

واضح رہے کہ رباب ہاشم اور سہیب علی نے 27 نومبر 2021 کو شادی کی تھی جبکہ اپریل 2023 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی مائیشہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رباب ہاشم

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی