عامر خان کی نقالی، کامیڈین سنیل گروور کی ویڈیو پر اداکار کا ردعمل بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
کپل شرما شو کی حالیہ قسط میں مشہور کامیڈین اور اداکار سنیل گروور نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی شاندار نقل پیش کر کے ناظرین کو حیران کر دیا۔ سنیل گروور کی یہ اداکاری اتنی متاثر کن تھی کہ عامر خان بھی اسے دیکھ کر خوش ہوئے اور متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
شو میں سنیل گروور کے منفرد انداز اور باریک بینی سے کئی گئی حرکات و سکنات نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی کافی پذیرائی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: جیسیکا ہائنس سے ناجائز تعلق اور بچہ، عامر خان ڈی این اے ٹیسٹ کرا لیں میرے پاس ثبوت ہیں، بھائی فیصل خان کا دعویٰ
عامر خان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سنیل گروور کے اس اداکاری سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں اسے صرف نقل نہیں کہوں گا یہ اتنی حقیقت پسندانہ تھی کہ مجھے محسوس ہوا جیسے میں خود کو دیکھ رہا ہوں۔ میں نے ایک چھوٹا کلپ دیکھا اور اب پوری قسط دیکھنے جا رہا ہوں۔ جو کچھ میں نے دیکھا وہ واقعی قیمتی تھا، میں اتنا ہنسا کہ سانس نہیں آ رہی تھی‘۔
This is so hillarious ????????????????
Sunil Grover mimics megastar #AamirKhan pic.
— RAJ (@AamirsDevotee) January 3, 2026
عامر خان نے یہ بھی واضح کیا کہ سنیل گروور کی یہ اداکاری کسی بدنیتی پر مبنی نہیں تھی بلکہ خالص تفریحی انداز میں تھی۔ انہوں نے کہا ’اس میں کوئی بُرا ارادہ نہیں تھا، اور میں شاید سب سے زیادہ ہنسا‘۔
واضح رہے کہ اس قسط میں مہمان کے طور پر کارتک آریان اور اننیا پانڈے موجود تھے اور سنیل گروور نے نہ صرف عامر خان کے لباس، اسٹائل بلکہ ان کے بولنے کے انداز اور چلنے کے انداز کی بھی بہترین نقل کی۔ یہ لمحہ سیزن کے سب سے زیادہ مقبول مناظر میں شامل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کی تیاری جاری، عامر خان سمیت پہلے پارٹ کے کتنے اداکار فلم کا حصہ ہوں گے؟
واضح رہے کہ دی گریٹ انڈین کپِل شو کے سیزن 4 کا آغاز پریانکا چوپڑا کی موجودگی سے ہوا تھا۔ شو میں کپِل شرما اور سنیل گروور کے علاوہ کرشنا ابھیشیک، نوجوت سنگھ سدھو اور ارچنا پورن سنگھ بھی مستقل مہمان کے طور پر شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارچنا پورن سنگ بالی ووڈ دی گریٹ انڈین کپل شو سنیل گروور سنیل گروور ویڈیو وائرل عامر خان عامر خان ویڈیو کپل شرما کرشنا ابھیشیک نوجوت سنگھ سدھو
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارچنا پورن سنگ بالی ووڈ دی گریٹ انڈین کپل شو سنیل گروور عامر خان ویڈیو کپل شرما کرشنا ابھیشیک نوجوت سنگھ سدھو سنیل گروور
پڑھیں:
ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے بحری جہازوں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کا ازالہ ایرانی اثاثوں سے کرنے کی بات کی تھی۔ ایران نے اس مؤقف کو بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک خطرناک اور اشتعال انگیز نظیر قرار دیا ہے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کسی ملک کے اثاثوں کو مستقبل کے غیر متعلقہ دعووں کی بنیاد پر ضبط کرنا ایک ایسا اقدام ہے جو عالمی مالیاتی نظام اور بین الاقوامی قوانین کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اثاثے مستقبل کے غیر متعلقہ نقصانات کی ادائیگی کے لیے ضبط کرنا ایک اشتعال انگیز نظیر ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو ممالک یا ادارے اس طرح کے ضبط شدہ اثاثوں سے فائدہ اٹھانے یا اس اقدام کی حمایت کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اگر حکومتیں اس طرز عمل کو معمول بنا لیں تو پھر دنیا میں کسی بھی ملک کے اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے۔
عباس عراقچی کے مطابق اس طرح کے اقدامات عالمی مالیاتی نظام میں بے یقینی، افراتفری اور قانونی تنازعات کو جنم دے سکتے ہیں، جن کے نتائج نہ صرف غیر خوشگوار بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی، اقتصادی پابندیوں اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔
Seizing another nation's assets to pay for unrelated future claims is an incendiary precedent.
Those who celebrate or profit from such funds should remember: once governments normalize confiscation, no one's assets are safe. Ensuing chaos will not be pretty or peaceful.
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اثاثوں کی ضبطی جیسے اقدامات عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو اس سے عالمی سرمایہ کاری، بین الاقوامی تجارت اور ممالک کے درمیان مالیاتی اعتماد پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔