اسلام آباد ٹریفک پولیس نے فیض آباد ٹریفک آفس کی پارکنگ سے جعلسازی میں ملوث ملزم مطیب الرحمان عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے قبضے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ ٹریفک دفاتر کے باہر ویجیلینس ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ یہ کارروائی اس وقت ممکن ہوئی جب ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص پیسے لے کر جعلی لائسنس بنا رہا ہے۔

ویجیلینس ٹیم نے فوری ریکی کے بعد ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ملزم پولیس کی حراست میں

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جعلی لائسنس یا بلیک میلنگ کرنے والوں سے محتاط رہیں اور مقررہ فیس سے زیادہ کسی کو پیسہ نہ دیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری فوری طور پر ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ وہ میرٹ پر کام کرتی ہے اور شہریوں کو بہترین سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام آباد پولیس جعلی لائنس.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام ا باد پولیس جعلی لائنس اسلام آباد ٹریفک پولیس

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا