ذاتی رنجش کے بنا پر سرگودھا میں 38 سالہ نوجوان اغواکے بعد قتل
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
سرگودھا میں 38 سالہ نوجوان کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا اور نعش کے ٹکڑے بوری میں ڈال کر کھیتوں میں پھینک دیئے جنہیں پولیس نے 13 روز بعد قاتل کی نشاندہی پر برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے ہسپتال منتقل کر دیئے اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودہا کے علاقہ جھال چکیاں کے گائوں حبیب کالونی میں 26 دسمبر 2025 کو 38 سالہ نوجوان امان اللہ کے اچانک لاپتہ ہونے پر پولیس تھانہ جھال چکیاں نے اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ جھال چکیاں نے اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی اور مغوی کے ایک رشتہ دار شعیب کو شامل تفتیش کیا تو اس نے انکشافات کیا کہ اگر امان اللہ کو قتل نہ کرتا تو وہ مجھے قتل کر دیتا جس کی نعش کے ٹکڑے کر کے بوری میں ڈال کر کھیتوں میں پھینک دیئے کیونکہ وہ میری بیوی کے بارے میں غلط تہمت لگاتا تھا۔جس کی نشاندہی پر پولیس نے بوری بند نعش کے ٹکڑے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیئے اور آلہ قتل کی برامدگی کے لئے مصروف تفتیش ہے۔جس نے اغوا کے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کر لی ہیں-
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔