پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
— فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے بزنس گروپ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات، مزید معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کی سمت بڑھا رہے ہیں، شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید تقویت دی اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے سازگار فضا قائم کی۔
اُنہوں نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطح روابط اور تبادلوں سے پاکستان اور امارات کے نجی شعبوں اور سرمایہ کاروں کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد میسر آئی ہے، حکومت بزنس ٹو بزنس تعاون کو اہمیت دیتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔