پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس گروپ سجوانی گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے باہمی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان کو دونوں ممالک کی شراکت داری کے فروغ میں اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعاون کے لیے سازگار فضا مزید مضبوط ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حالیہ اعلیٰ سطحی روابط اور تبادلوں کے نتیجے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے نجی شعبوں اور سرمایہ کاروں کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جو مستقبل میں مؤثر معاشی تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل جدت، بلاک چین اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس (B2B) تعاون کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری، جدت اور عالمی روابط جبکہ پاکستان کی افرادی قوت اور صلاحیتیں، مشترکہ معاشی ترقی کے لیے نہایت مفید شراکت داری ثابت ہو سکتی ہیں۔
سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کے مواقعوں پر مزید تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی مضبوط حمایت اور نجی شعبے کے بڑھتے ہوئے اشتراک سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے گا۔
متحدہ عرب امارات کے سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی رمضان المبارک میں عوام کیلیے سودمند پیکیج تیار کرنے کی ہدایات وزیراعظم کی رمضان المبارک میں عوام کیلیے سودمند پیکیج تیار کرنے کی ہدایات کسی قانون کو نہیں مانتا، ہر ملک میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں: ٹرمپ بیرسٹر سیف کی عمران کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں صلح کی کوششیں پنجاب اسمبلی؛ اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضابطہ فوجداری ترمیم بل 2025ء منظوری کرلیا غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم فیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاریوں میں پاکستانی کمپنی کی شمولیت، فارورڈ سپورٹس سعودی عرب میں ہیڈکوارٹر قائم کرے گیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں پاکستان کی
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :