سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنےکی اجازت دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی کے سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے۔ سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں، جلسہ بھی کر سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا۔
مزید پڑھیںوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دورہ سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی ہوگی، شرجیل میمن
وزیراعلیٰ پختونخوا کراچی پہنچ گئے، سعید غنی نے استقبال کیا، پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے
انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران اگر قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، تاہم جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورنگی اور ساؤتھ میں بھی انہوں نے جلسے کی درخواست دی ہے ۔ پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی ہے وہ ان کو دی جارہی ہے۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت ہورہی ہے کراچی میں جلسے کے لیے پی ٹی آئی قانون کے مطابق بالکل اجازت دی جاسکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔