Islam Times:
2026-07-24@05:07:21 GMT

مسلم لیگ (ق) کو خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی کامیابی حاصل

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

مسلم لیگ (ق) کو خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی کامیابی حاصل

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) محبِ وطن جماعت ہے۔ ملکی سلامتی، دفاع اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ سیاست کا محور عوامی خدمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کو خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوگئی، جنوبی اضلاع سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی صدر انتخاب خان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک شریک ہوئے۔ سیاسی شمولیتوں میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات شاہد الیاس مروت کا کلیدی کردار رہا۔ صوبائی رہنما بلال محمد زئی، ریاض خان اور عبدالباسط بھی ملاقات میں موجود تھے۔ جنوبی وزیرستان سے جے یو آئی کے رہنما حاجی خان محمد وزیر، ٹانک سے شفیع اللہ خان بھٹانی، سابق ضلعی صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان سید مدثر زیدی اور ناظمین اتحاد ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر ملک عمران اعوان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس کے علاوہ، سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی ملک الطاف کھوکھر، لکی مروت سے محمد اسماعیل خان اور تحریک لبیک پاکستان کے پیر اسماعیل چشتی بھی مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے۔ چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) محبِ وطن جماعت ہے۔ ملکی سلامتی، دفاع اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ سیاست کا محور عوامی خدمت ہے۔ چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع کی صورتحال سن کر دکھ ہوا، جنوبی اضلاع کی ترقی کے لیے مسلم لیگ (ق) کلیدی کردار ادا کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چوہدری سالک حسین مسلم لیگ

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن