کراچی:

سیشن عدالت شرقی نے نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر کم سن ابراہیم کے جاں بحق ہونے سے متعلق میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمین، واٹر بورڈ اور بی آر ٹی کنٹریکٹر کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر میئر کراچی ودیگر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔

سیشن عدالت شرقی کی عدالت کے روبرو نے نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر کم سن ابراہیم کے جاں بحق ہونے سے متعلق میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمین، واٹر بورڈ اور بی آر ٹی کنٹریکٹر کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد نے عدالت میں دلائل دیے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایک جرم ہوا ہے، پولیس کو سیکشن 154 کا بیان لے کر مقدمہ درج کرنا چاہئے۔ پولیس نے اپنے رپورٹ میں کہا کہ والدین قانونی کاروائی نہیں چاہتے لیکن سپریم کورٹ کہتی ہے کہ اگر جرم ہوا ہے تو کوئی بھی شخص اس پر مقدمہ کروا سکتا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ معافی تلافی بھی ہو تو وہ سیکشن 345 کے تحت ہوتی ہے، مقدمے اندراج کے بعد۔ مقدمے میں قتل بالسبب کے ساتھ قتل امد سیکشن 302 بھی لگانا چاہئے۔ مارنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن فریقین کو معلوم تھا اس عمل سے کسی کی جان جا سکتی ہے۔ اگر یہ موقف اپناتے ہیں کہ ڈھکن لگایا تھا لیکن وہ ہیروئنچی لے گئے لیکن یہ ان کا فرض ہے کہ ڈھکن لگانے کے بعد اس کا خیال بھی کیا جائے۔

درخواست گزار کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر میئر کراچی اور دیگر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کم سن ابراہیم نجی سپر اسٹور کے سامنے کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ متوفی کی لاش 15 گھنٹے کے بعد نکالی گئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میئر کراچی

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری