پیسکو اور قیسکو کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پراجیکٹس کا اجراء کیا جائے؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیسکو (PESCO) اور قیسکو (QESCO) کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پراجیکٹس کا اجراء کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زیادہ خسارے کرنے والے بجلی کے فیڈرز، کمیونٹی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے نقصانات میں کمی ہوگی اور ان علاقوں میں بجلی مسلسل میسر ہوگی.
لاہور میں 20 سال بعد بسنت، شہر کو تین زونز میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات سخت
شہباز شریف نے کہا کہ پیسکو (PESCO) اور قیسکو (QESCO) کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پراجیکٹس کا اجراء کیا جائے، پائلٹ پراجیکٹس کو کامیاب بنانے کے لیے علاقے کے منتخب نمائندوں سے مشاورت اور کمیونٹی کی شرکت یقینی بنائی جائے۔
اجلاس کو PESCO اور QESCO کے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایسے فیڈرز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے مقامی آبادی کیلئے ایک ماحول دوست، کم لاگت اور پائیدار مایئکرو گرڈ بن جائیگا۔ مقامی آبادی، صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس منصوبے میں شراکت دار ہوں گی۔
پنجاب کے اسکولز 12 جنوری سے کھلیں گے، وزیر تعلیم نے افواہوں کی تردید کر دی
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے سے نہ صرف کم لاگت بجلی پیدا ہوگی بلکہ مستقبل میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوگی۔ منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پائلٹ پراجیکٹ پر فوراً کام شروع کیا جائے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار, وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ اعلی سرکاری حکام شریک تھے۔
5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیا جائے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار