فولڈ ہوجانے والا آئی فون سال رواں میں لانچ ہوگا، ایپل کمپنی کہاں تانک جھانک کر رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
ایپل مبینہ طور پر اپنے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون آئی فون فولڈ پر کام تیز کر چکا ہے تاہم کمپنی کو اندرونی اسکرین پر پڑنے والی شکن ختم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جو اس آنے والی ڈیوائس کی ڈیزائن ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ توقع ہے کہ آئی فون فولڈ سنہ 2026 میں متعارف کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل 2026 کے آغاز میں نئی اپ ڈیٹس اور ڈیوائسز متعارف کرانے کو تیار
تازہ افواہوں کے مطابق ایپل نے مختلف حریف فولڈ ایبل ڈیوائسز کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ وہ اسکرین پر کم سے کم شکن کیسے پیدا کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں اوپو کے جدید فولڈ ایبل فون نے ایپل کی خاص توجہ حاصل کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون فولڈ کا اسپیکٹ ریشو دیگر بک اسٹائل فولڈ ایبل فونز کے مقابلے میں زیادہ چوڑا ہوگا اور فولڈ کھلنے کی صورت میں یہ آئی پیڈ منی جیسا دکھائی دے سکتا ہے۔
ایپل کا مقصد ایک ہموار اور کم بصری بگاڑ والی اندرونی اسکرین تیار کرنا ہے تاہم موجودہ پروٹوٹائپس اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
سام سنگ ڈسپلے کے استعمال کا امکانچینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر ایک ٹپسٹر کے مطابق، ایپل نے اوپو کے فولڈ ایبل فون OPPO Find N5 کو کھول کر اس کی اسکرین ٹیکنالوجی کا مطالعہ کیا تاکہ یہ جانا جا سکے کہ اس میں شکن اتنی کم کیوں نظر آتی ہے۔ تاہم دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کے اندرونی پروٹوٹائپس اوپو جیسی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
مزید پڑھیے: ایپل نے پرانے آئی فون ماڈلز بند کر دیے، آئی فون 16e میں اپ گریڈ کا راستہ کھل گیا
یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا ایپل اوپو کی جانب سے استعمال کی جانے والی درست تکنیک یا مواد کو سمجھنے یا اپنانے میں کامیاب ہوا ہے یا نہیں۔
افواہوں میں اس بات کی تصدیق بھی نہیں کی گئی کہ ایپل نے اس ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے یا نقل کرنے میں کوئی کامیابی حاصل کی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ OPPO Find N5 میں استعمال ہونے والی اندرونی فولڈ ایبل اسکرین سام سنگ تیار کرتا ہے۔ اسی وجہ سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایپل بھی اپنے آئی فون فولڈ کے لیے سام سنگ کی تیار کردہ ڈسپلے استعمال کر سکتا ہے کیونکہ مبینہ طور پر ایپل اپنے تمام اندرونی آپشنز آزما چکا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق سام سنگ کی بغیر شکن ڈسپلے ٹیکنالوجی جو CES 2025 میں پیش کی گئی تھی ممکن ہے کہ سب سے پہلے ایپل کے فولڈ ایبل فون میں متعارف کرائی جائے بجائے اس کے کہ یہ کسی مستقبل کے گیلیکسی زی فولڈ ماڈل کا حصہ بنے۔
مزید پڑھیں: سام سنگ کے 3 بار فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کا پہلا اسٹاک مارکیٹ میں آتے ہی فروخت ہوگیا
ماہرین کے مطابق ایپل کا سام سنگ سے ڈسپلے حاصل کرنا اس کی طویل المدتی سپلائی چین پالیسی سے ہم آہنگ ہے کیونکہ ایپل ماضی میں بھی آئی فون کے کئی اہم پرزوں کے لیے سام سنگ پر انحصار کرتا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایپل کا فولڈ ایبل فون سام سنگ فولڈایبل فون.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایپل کا فولڈ ایبل فون فولڈ ایبل فون آئی فون فولڈ کے مطابق ایپل نے
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔