بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت ٹریننگ فیز سولہ کی افتتاحی تقریب ضلع ملیر میں واقع ای-کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔ جس کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں محترمہ شاہینہ شیر علی تھیں، تقریب میں بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب کمال، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آغا طارق پٹھان، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اکبر جوکھیو سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ حکومت سندھ نوجوانوں خصوصاً خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کو ترجیح دے رہی ہے اور ای-کمپلیکس سے تربیت مکمل کرنے والی طالبات کو آسان شرائط پر بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکیں۔جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب کمال نے کہا کہ بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی سندھ بھر میں ہزاروں نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ مقررین نے فنی و تکنیکی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور تقریب کے اختتام پر ای-کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے ایڈمنسٹریٹر زاہد اقبال بھٹہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن