فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ،پی ٹی اے انفارمیشن میمورنڈم آج جاری کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز

فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے پی ٹی اے انفارمیشن میمورنڈم آج جاری کرے گا ،پی ٹی اے ذرائع کے مطابق حکومت کے جاری کردہ پالیسی ڈائریکٹو کی روشنی میں انفارمیشن میمورنڈم کو حتمی شکل دے دی گئی ، انفارمیشن میمورنڈم میں نیلامی کے ضوابط ، بیس پرائس سمیت دیگر تفصیلات شامل ،ملک میں فائیو جی سروس کا تیز سے اجرا پہلی ترجیح قرار ،حکومت نے ٹیلی کام انڈسٹری کے اہم مطالبات تسلیم کرلیے ٹیلی کام انڈسٹری کو ادائیگیوں کے لئے بڑی رعایت دے دی گئی۔ٹیلی کام آپریٹرز سے اپ فرنٹ پیمنٹ نہ لینے کا فیصلہ۔

ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے انٹرنیٹ کی سپیڈ چار پانچ گنا تیز کرنے اور رواں سال بڑے شہروں میں فائیو جی سروس کی فراہمی کا ہدف۔ادائیگیوں کے لیے ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کو نیلامی کے دن کی قیمت پر منجمد کرنے کا فیصلہ۔ٹیلی کام آپریٹرز سے پہلا سال کوئی پیمنٹ وصول نہیں کی جائے گی۔،ٹیلی کام آپریٹرز سے دوسرے سال پچاس فیصد پیمنٹ کی وصولی ہوگی ۔ٹیلی کام آپریٹر ز سے باقی پچاس فیصد پیمنٹ پانچ قسطوں میں دس فیصد سالانہ کے حساب سے وصول کی جائے گی ۔ٹیلی کام آپریٹرز کو انفارمیشن میمورنڈم کے اجرا کے بعد نیلامی کی تیاری کے لیے تین ہفتے کا وقت دیا جائے گا ۔پالیسی ڈائریکٹو کے اجرا میں تاخیر کے باعث نیلامی کی تاریخ وزیراعظم کی 15 فروری کی ڈیڈلائن سے آگے جانے کا امکان ،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 20فروری کے قریب متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز ہونہار سکالرشپ ،طلبہ مشکلات کا شکار، مستقبل خطرے میں مریم نواز ہونہار سکالرشپ ،طلبہ مشکلات کا شکار، مستقبل خطرے میں کسی قانون کو نہیں مانتا، ہر ملک میں کارروائی کے لیے آزاد ہوں: ٹرمپ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی،پاکستان سے تعلقات بہتر کیے جائیں,چین کا طالبان سے مطالبہ رمضان المبارک ،وزیر اعظم کی موثر پیکج تیار کرنے کی ہدایت،ٹار گٹڈ سبسڈی کا حکم پاک امریکا تعلقات مضبوط ترین سطح پر، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع میرے ہوتے ہوئے چین تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی انفارمیشن میمورنڈم ٹیلی کام آپریٹرز پی ٹی اے کے لیے کرے گا

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل