کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہمی، حکومت ونجی کمپنی میں معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزارت قومی صحت اور نجی دوا ساز کمپنی روش کے درمیان کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔
کینسر کے مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مفت ادویات فراہمی کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت 741 کے قریب مریضوں کو پہلے مرحلے میں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، ہر مریض کو ایک کروڑ روپے کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی، 10 لاکھ حکومت پاکستان اور 90 لاکھ نجی کمپنی روش فراہم کرے گی۔
وفاقی سیکریٹری صحت حامد یعقوب شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، ادویات حکومت پاکستان اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی کے مشترکہ تعاون سے فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ5 سالہ معاہدے کے تحت کینسر کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ یہ سہولت پمز میں علاج کے لیے آنے والے سلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو میسر ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ لوگ مختلف بیماریوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، کینسر موذی مرض ہے جس کا علاج بہت ہی مہنگا ہے، 5 سال کے دوران کینسر کے ایک مریض پر 98 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 741 مریضوں کو فی مریض تقریبا ایک کروڑ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔
مصطفی کمال نے بتایا کہ علاج کی سہولت پمز اسپتال میں اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو میسر ہو گی، یہ پہلا مرحلہ ہے اور اس سے مزید بڑھایا جائے گا، پبلک پرائیویٹ کا اعتماد بحال ہوگا تو مزید منصوبے شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پیلتھ کئیر بیماری سے بچانے کا نام ہے، صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، وزیر اعظم کی رہنمائی اور فکر مندی سے ہم صحت کے شعبے میں بہتری لارہے ہیں اور پمز اسپتال میں اس منصوبے کا آغازہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پھیپھڑے، جگر اور بریسٹ کینسر کے مریضوں کو سہولت ملے گی، پاکستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ لوگ بیماری کا علاج کراتے کراتے غریب ہوگئے ہیں،کینسر جیسی موذی بیماری پورے خاندان کو تباہ کردیتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جائیں گی مفت ادویات فراہم ایک کروڑ بتایا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔