کینسر کے مریضوں کیلئے امید کی نئی کرن، ادویات مفت دستیاب ہوں گی، وفاقی وزیر صحت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی وزارتِ قومی صحت اور معروف ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی روش پاکستان کے درمیان کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ معاہدے کی تقریب وزارتِ قومی صحت اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔


تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکرٹری صحت حامد یعقوب شیخ اور روش پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا یہ معاہدہ ایک تاریخی اقدام ہے، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کا آغاز پمز اسپتال سے کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوا ساز کمپنی روش پاکستان کے پاس تین اقسام کے کینسر — بریسٹ کینسر، پھیپھڑوں کا کینسر اور جگر کا کینسر — کی مؤثر ادویات دستیاب ہیں، جو اس معاہدے کے تحت مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں گی۔


مصطفیٰ کمال کے مطابق ایک کینسر مریض کے علاج پر تقریباً 98 لاکھ روپے خرچ آتا ہے، تاہم اس منصوبے کے تحت ہر مریض کو تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی ادویات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی، جن میں سے 10 لاکھ روپے حکومتِ پاکستان جبکہ 90 لاکھ روپے روش پاکستان فراہم کرے گی۔ مجموعی طور پر کمپنی 70 فیصد جبکہ حکومت 30 فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔


وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پانچ سالہ معاہدے کے تحت کینسر کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے اور عوام کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس موقع پر روش پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا پہلا مرحلہ ہے، جیسے جیسے اعتماد بڑھے گا، آئندہ مزید فلاحی منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے، وزیراعظم پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے، وزیراعظم وزیراعظم کی رمضان المبارک میں عوام کیلیے سودمند پیکیج تیار کرنے کی ہدایات کسی قانون کو نہیں مانتا، ہر ملک میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں: ٹرمپ بیرسٹر سیف کی عمران کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں صلح کی کوششیں پنجاب اسمبلی؛ اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضابطہ فوجداری ترمیم بل 2025ء منظوری کرلیا غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کینسر کے مریضوں وفاقی وزیر صحت روش پاکستان مریضوں کو کے تحت

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ