تمام اہم اقتصادی فیصلوں کو قومی اقتصادی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
تمام اہم اقتصادی فیصلوں کو قومی اقتصادی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہونا چاہیے،اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی اصلاحات پر اہم اجلاس ہوا جس دوران معاشی اور ترقیاتی پالیسی سازی میں پلاننگ کمیشن کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم کا کہناتھا کہ پلاننگ کمیشن کو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ اسٹریٹجک پالیسی ترجیحات وضع کرے، پلاننگ کمیشن کو وزیراعظم کی براہِ راست سربراہی میں کام کرنا چاہیے، تمام اہم اقتصادی فیصلوں کو قومی اقتصادی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہونا چاہیے، مثر احتساب، کارکردگی اور حکومتی ہم آہنگی کیلئے واضح اقدامات ضروری ہیں، پلاننگ کمیشن کو اقتصادی فیصلوں کیلئے مرکزی کلیئرنگ ہاس کے طور پر کام کرنا چاہیے، اقتصادی نظم ونسق مضبوط بنانے کیلئے پائیدار اصلاحات کی معاونت بھی جاری رکھی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، عوام بھرپور تیاری کریں: سہیل آفریدی کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، عوام بھرپور تیاری کریں: سہیل آفریدی ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا: آیت اللہ خامنہ ای پنجاب ، وفاقی حکومت سے پہلے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے آغاز کے لیے متحرک فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ،پی ٹی اے انفارمیشن میمورنڈم آج جاری کرے گا مریم نواز ہونہار سکالرشپ ،طلبہ مشکلات کا شکار، مستقبل خطرے میں کسی قانون کو نہیں مانتا، ہر ملک میں کارروائی کے لیے آزاد ہوں: ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقتصادی فیصلوں
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔