اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ نے انسانی اسمگلنگ اور بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری مہم پر غور کیا گیا جب کہ پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے پیشہ ور بھکاری مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کی اور واضح کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے ایف آئی اے کو امیگریشن قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سفری دستاویزات کی سخت اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ایف آئی اے کے کراچی اور لاہور زون کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ بھکاری مافیا ایف ا ئی اے وزیر داخلہ کے خلاف

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل