غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسران کو غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے، پیشہ ور بھکاری مافیا اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسران کو غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دیئے اور پیشہ ور بھکاری مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے، ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ کی جائے۔

‎وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو امیگریشن قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کی، ‎‎اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹرز کراچی اور لاہور زون نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاریوں میں پاکستانی کمپنی کی شمولیت، فارورڈ سپورٹس سعودی عرب میں ہیڈکوارٹر قائم کرے گی فیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاریوں میں پاکستانی کمپنی کی شمولیت، فارورڈ سپورٹس سعودی عرب میں ہیڈکوارٹر قائم کرے گی ایران میں مظاہرے بے قابو، ملک بھر میں انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا گیا پاکستانی سفیررخسانہ افضال کی تھائی لینڈ میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات ، اوورسیز پاکستانیز یوتھ کنونشن پر گفتگو پنجاب میں جعلی مقدمات کا راستہ بند، ضلعی عدالتوں میں بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر قانونی امیگریشن کریک ڈاؤن کا حکم مافیا کے خلاف بھکاری مافیا محسن نقوی

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل